The news is by your side.

Advertisement

ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے‘ خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے، ہم نے کوشش کی کہ پارلیمانی نظام کو بہترکریں۔

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی سونامی ہے، پیٹرول اورتیل کی قیمت بڑھ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 58 روپے ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے دورمیں ٹیکس لگتے تو کہتے تھے عوام پرظلم ہورہا ہے، مہنگائی کے سونامی کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں نظام بچایا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان جو تبدیلی لائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، نئی حکومت کے پاس وژن نہیں،مستقبل کا پلان نہیں۔

ہم بھی ملک سے کرپشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں،خورشید شاہ

یاد رہے کہ تین روز قبل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ہوں یا قائم علی شاہ سب 70سال کا حساب دینے کو تیار ہیں، ہم بھی کرپشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں