The news is by your side.

Advertisement

پیپلزپارٹی کا عزیر بلوچ سےکوئی تعلق نہیں، خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سےکوئی تعلق نہیں۔

عزیر بلوچ پولیس کو مطلوب تھا،گرفتارکرلیاگیا، ان کا کہنا تھا کہ آجکل سیلفی کا دور ہے بہت سے لوگ سیاست دانوں کے ساتھ تصویریں بنواتے ہیں کیا پتہ کون کرمنل ہے کون نہیں؟

یہ بات انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، خورشیدشاہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سمیت ہر معاملے میں حکومت کی مدد کی اور جمہوریت کے لئے مدد کرتے رہیں گے مگرجہاں حکومت کی نا اہلی نظر آئے گی وہاں نشاندہی بھی کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ایران اور سعودی عرب میں کن ایشوز پر بات ہوئی وزیر اعظم خود بتائیں گے تو کافی مسائل خود ہی حل ہو جائیں گے۔ پیپلز پارٹی عذیر بلوچ سے لاتعلقی کے موقف پر قائم ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں