اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب سے کہتا ہوں غیرآئینی راستہ اختیار نہ کریں، مزید پھنس جائیں گے، ریفرنڈم کامطالبہ غیرآئینی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب سے کہتا ہوں مشرف کوآپ کی حکومت نےباہر جانے دیا، غیرآئینی راستہ اختیار نہ کریں، مزید پھنس جائیں گے، عدالتوں کے فیصلے ہیں نوازشریف قبول کریں۔
اسحاق ڈار کے حوالے سے خورشید شاہ نے کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اخلاقی طورپرمستعفی ہوجاناچاہئے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے حکومت مدت پورے کرے ، مطالبات کرنا سیاسی جماعت کا حق ہے ، پیپلزپارٹی ہمیشہ سسٹم اور سیاست کی بات کرتی ہے، الیکشن سے متعلق خواب منظوروسان کا ہے تعبیر وہی بتاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں : نوازشریف جانتے ہیں ان کا دشمن کون ہے، اب بھاگے تو تباہ ہوجائیں گے، خورشید شاہ
انھوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں الائنس بنتا ہے اور ٹوٹ جاتا ہے، دھرنے کے باعث شہریوں کو مشکلات ہیں، پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھے گی، ملک میں احتساب برابری کی سطح پر ہونا چاہئے۔
عمران خان پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنے دیں، عمران خان ریفرنڈم کے حامی ہیں عمران خان کا صوبہ دیکھ لیں ان کی کارکردگی کیا ہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ایک خاتون کو انصاف نہیں مل رہا، عمران خان کا پولیس کو غیرسیاسی کرنے کا پول کھل گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ریاست میں ریاست اوراداروں میں ادارے نہیں ہونے چاہئیں ، حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ، بنیادی مسائل کا حل ہونا عوام کا حق ہے۔