The news is by your side.

Advertisement

خورشید شاہ این آئی سی وی ڈی سے سول اسپتال منتقل

سکھر: آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کو ایم آرآئی کرانے کیلئے سول اسپتال سکھرمنتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی سے سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خورشیدشاہ کےدل کی3 شریان بندہیں اورمستقل بیڈریسٹ سےان کےکمرمیں تکلیف بڑھ رہی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق این آئی سی وی ڈی میں ایم آرآئی مشین نہ ہونےکی وجہ سے خورشید شاہ کو یہاں لائے ہیں،خورشیدشاہ کی صحت بتدریج گررہی ہے جب کہ ایم آئی آر اور سٹی اسکین کےبعد انہیں دوبارہ این آئی سی وی ڈی منتقل کردیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کا جسمانی ریمانڈ مسترد، 23 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ منظور

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو 23 نومبر تک کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کررکھا ہے۔

31 جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سید خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد 18 ستمبر کو نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں