خوشاب سے 3 خواتین سمیت چار دہشت گرد گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

خوشاب سے 3 خواتین سمیت چار دہشت گرد گرفتار

خوشاب : حساس ادارے نے خوشاب کے نواحی گاؤں سامب میں کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاا۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق خوشاب کے نواحی گاؤں سامب میں چھاپہ مختار نامی شخص کے گھر مارا گیا۔ چھاپے کے دوران خودکش جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد برآمد بھی کرلیا گیا۔

گرفتار ہونے والوں میں مختار، اس کی بیوی عاصمہ بی بی ،بیٹی اور عبیرہ شامل ہیں، چھاپے کے دوران عبیرہ کا شوہر علی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ مختار نے ضلع خوشاب کے زمیندار اختر عباس سے پچیس قلعہ زمین ٹھیکہ پر لی اور خاندان سمیت وزیرستان چلا گیا۔

مختار چار ماہ قبل وزیر ستان سے واپس آیا تھا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی ایک بڑی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں