اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

خوشحال اور رمشا خان نے شادی شادی کی تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خوشحال خان نے اداکارہ رمشا خان نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کردیں ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار خوشحال خان نے چند تصاویر شیئر کی ہیں لیکن ان میں رمشا خان اور ان کا چہرہ نمایاں نہیں ہے اور اسے چھپایا گیا ہے۔

اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بسم اللہ، پورے دل کے ساتھ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم شادی شدہ ہیں الحمدللہ۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ہم ایک ساتھ اس نئے باب میں قدم رکھنے پر شکر گزار ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khushhal Khan Khattak (@khushhalk)

خوشحال خان نے کہا کہ ’ہر اس شخص کا شکریہ جس نے ہمارا ساتھ دیا، ہم اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔‘

اداکار نے کہا کہ ہم اس لمحے کو منا رہے ہیں اور اپنی پرائیویسی کے لیے آپ سب سے احترام کے ساتھ درخواست کرتے ہیں، ہمارے سفر کا حصہ بننے اور ہمیشہ ہمیں اتنا پیار بھیجنے کے لیے آپ کا شکریہ، جزاک اللہ۔‘

یہ پڑھیں: رمشا خان کا خوشحال سے شادی کے چند دن بعد ہی بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان کے خفیہ نکاح کرنے کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں جس کے بعد اداکارہ نکاح کی تصویر شیئر کرنے پر غصے میں آگئی تھیں اور انہوں نے تصویر ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ مناسب وقت پر وہ خود شادی کا اعلان کردیں گی۔

اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بریانی‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں