The news is by your side.

Advertisement

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز خوشدل شاہ کو صدمہ

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین خوشدل شاہ کے والد رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

پاکستان کی تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والے جارحانہ بلے باز خوشدل شاہ کے والد کا انتقال ہوگیا ہے، قومی کرکٹر اس وقت ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے کرائسٹ چرچ میں موجود ہیں۔

بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے خوشدل شاہ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں صرف 35 گیندوں پر سنچری بنا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی پنجاب کی طرف سے سندھ کے خلاف میچ میں کھیلی گئی اس دھواں دار اننگز میں آٹھ چوکے اور نو چھکے شامل تھے۔

ان سے قبل یہ ریکارڈ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے احمد شہزاد کا تھا جنہوں نے سنہ 2012 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بریسال برنرز کی طرف سے ڈورونٹو راجشاہی کے خلاف ڈھاکہ میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

اس اننگز کی خاص بات یہ بھی تھی کہ خوشدل شاہ ایک انتہائی مشکل موقع پر کریز پر آئے تھے اور اس وقت ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ٹیم کا ہار کا تسلسل برقرار ہی رہے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں