جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

’صاحبزادہ فرحان ڈومیسٹک میں پرفارم کررہے تھے تو کوئی نام نہیں لے رہا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان ڈومیسٹک میں پرفارم کررہے تھے تو کوئی ان کا نام نہیں لے رہا تھا۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے کہا کہ پہلے کہا جارہا تھا کہ صاحبزادہ فرحان ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے ٹیم میں آئے ہیں لیکن وہ ڈومیسٹک میں چار، پانچ سال سے ٹاپ کررہے تھے تو کوئی بھی نام نہیں لے رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان جب پی ایس ایل میں آئے پرفارم کیا تو قومی ٹیم میں آگئے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے صلے میں قومی اوپنر صاحبزادہ فرحان کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے تھے۔

یہ پڑھیں: ’’چھکے، چوکے، سنچریاں اور رنز‘‘ صاحبزادہ فرحان نے دنیا کے تمام بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا!

قومی اوپنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قابل فخر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 میچز میں ریکارڈ 383 رنز بنا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ اسکورر قرار پائے تھے۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں اسکور کر کے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا جب کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بنے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں