ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

اس سال خطبہ حج کون خوش نصیب دے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (19 مئی 2026): اس سال خطبہ حج کون دے گا حرمین شریفین نے خوش نصیب خطیب کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سال مناسک حج کا آغاز پیر 25 مئی 9 ذوالحج سے ہوگا جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات منگل کو ہوگا۔ اس موقع پر حج کا خطبہ دینے کے لیے ادارہ امور حرمین شریفین نے خطیب کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین نے اس سال خطبہ حج دینے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ علی الحذیفی کے نام کا اعلان کیا ہے۔

وہ 9 ذی الحج 1447 ہجری بروز منگل 26 مئی کو میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج کو خطبہ دینے کی سعادت حاصل کریں گے۔

شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی عالم اسلام میں اپنی منفرد قرأت، علمی مقام اور دینی خدمات کے باعث خاص پہچان رکھتے ہیں۔ ان کا شمار دنیا کے ممتاز قراء کرام میں کیا جاتا ہے جبکہ وہ مسجد نبوی ﷺ میں امامت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

شیخ علی الحذیفی ماضی میں مسجد قبا اور مسجد الحرام میں بھی امامت و خطابت کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال سعودی عرب سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں