site
stats
پاکستان

ہمیں خود دار قوم کی طرح آگے بڑھنا ہوگا، خواجہ آصف

UAE iqama

سیالکوٹ : وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں خوددار قوم کی حیثیت سے آگے بڑھتے ہوئے حالات کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔

وہ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے منگل کو ہونے والے متوقع اجلاس میں ٹرمپ کے بیان پر بھی گفتگو ہوگی اور اراکین اسمبلی اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک دلیر قوم ہیں جو خودداری پر سودے بازی برداشت نہیں کرتے موجودہ حالات جتنے تلخ صحیح ہمیں ان حالات کا مقابلہ بہادری سے کرنا ہوگا جس کے لیے اتحآد کو برقرار رکھنا ہوگا۔

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف ٹرمپ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظانیہ کی افغانستان پر نئی پالیسی سے پاکستان کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم صورت حال کا درست ادراک کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور حالات کتنے ہی کشیدہ کیوں نہ ہوں ہم حالات کا مقابلہ کرنا بہ خوبی جانتے ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کو کئی سال سے قابل ذکرامداد نہیں دے رہا اس کے باوجود ہماری معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مستقبل میں بھی ترقی کے نئے منازل طے کرے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top