The news is by your side.

Advertisement

‘استعفے معمولی بات ہے، ان اسمبلیوں میں بیٹھنا گناہ ہے’

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نظام روکنےکیلئےاستعفےمعمولی بات ہے ان اسمبلیوں میں بیٹھنا گناہ ہے۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں عوام کی رائے اور ووٹ کااحترام کیاجائے، نوازشریف کو اقتدار نہیں چاہئےاللہ نے ان کو بےشمار اقتدار دیے، نوازشریف ووٹ کی عزت اورآپ کے اقتدارکی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معلوم نہیں لاہوریوں اور نوازشریف کا کیا رشتہ ہے، ڈھائی سال میں جتنی کرپشن ہوئی اتنی 74سالوں میں بھی نہیں ہوئی، درخواست کرتاہوں جتنی جلدی ہوسکےان سےجان چھڑالو، بھکاریوں کی بھی عزت ہوتی ہےیہ توفراڈاوربنارسی ٹھگ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب سےلوگ ن لیگ کےجلسےمیں آئیں گے اگراسمبلیوں سےاستعفیٰ دینےپڑےتویہ تھوڑی قیمت ہوگی، ہمارے84ممبر ہیں، پیپلز پارٹی اور جےیوآئی ممبر ملا کر130بنتےہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی عثمان ڈار نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ صاحب استعفی دیں اورمیدان میں آئیں، پتہ لگ جائےگاسیالکوٹ کےلوگ عمران خان یااشتہاری شریف کیساتھ ہیں، آپ کےاستعفےکا انتظار رہےگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں