فوجی و سیاسی قیادت کے درمیان غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے، خواجہ آصف khuwaja-asif
The news is by your side.

Advertisement

فوجی و سیاسی قیادت کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خواجہ آصف

نیویارک : وفاقی وزیرخارجہ محمد خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ وطن کی بقاء میں مشغول فوج اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر چلانے والی حکومت کے درمیان غلط فہمی پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریر کیئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہی، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گھٹیاعناصرسوشل میڈیا پرغلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مذموم سیاسی عزائم کے لیے کچھ شرپسند عناصرجعلی اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں جس میں انہیں ناکامی ہو گی کیوں کہ ملک دفاع میں مشغول فوج اور ملک کی رونقیں بحال کرنے میں مصروف حکومت میں مکمل ہم آہنگی ہے.

وفاقی وزیر خارجہ محمد آصف نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں پر دشمنوں سے نبرد آزما ہے اور اندرون ملک دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مشغول ہے ایسے نازک موقع پر کچھ مفاد پرست غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں.

خیال رہے وفاقی وزیر خارجہ محمد آصف کو امریکا میں اپنا گھر درست کرنے، ڈومور اور حافظ سعید کے حوالے سے دیئے گئے بیانات پر دباؤ کا سامنا ہے اور سیاسی رہنماؤں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں