جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے 122ویں سہہ روزہ عرس کی تقریبات کا اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹ مٹھن :سلطان العاشقین صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے 122ویں سہ روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سلطان العاشقین ہفت زباں شاعر صوفی بزرگ خواجہ غلام فریدؒ کا 122 تین روزہ عرس اختتام پذیر ہو گیا اختتامی دعا کی تقریب میں ملک بھر سے علماء مشائخ سجادگان خاص طور پر انڈیا اجمیر شریف سے سجادہ نشین سید بلال احمد چشتی نے خصوصی شرکت کی اور اختتامی دعا بھی کرائی۔

عرس کی اختتامی دعا کی تقریب میں سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ خانوادہ فرید عامر فرید کوریجہ خواجہ غلام فرید کوریجہ سمیت دیگر خاندان فرید موجود تھے۔

- Advertisement -

دعا کے بعد ولی عہد دربار فرید خواجہ راول معین کوریجہ نے ہزاروں عقیدت مندوں میں تبرک بھی تقسیم کیا اس موقع پر خانوادہ فرید خواجہ عامر فرید کوریجہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں خواجہ غلام فرید کے عرس پر آنے والے زائرین محبت کا پیغام لے کر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں