The news is by your side.

Advertisement

خواجہ سعد رفیق کی وزیر پٹرولیم کوریلوے کے ذریعے تیل سپلائی کی پیشکش

لاہور : آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث پٹرول پمپس پر بحرانی کیفیت قائم ہے جس کے سدباب کے لیے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پٹرول کی نقل و حمل کے لیے ریلوے کی خدمات پیش کر دیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یہ پیشکش وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کی جس کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسرریلوے محمد جاوید انور کو پی ایس او سے رابطے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام کی پریشانی سے آگاہ ہیں لیکن ہڑتالی کلچر کی حمایت نہیں کر سکتے تاہم ملک کے چاروں صوبوں میں پٹری کے ساتھ پٹرول فوری سپلائی شروع کرنے کے لیے ریلوے کے پاس اضافی انجن موجود ہیں اور رولنگ اسٹاک بھی دستیاب ہے۔


 ملک بھر میں پٹرول کی قلت، عوام پریشان، پمپس پر ہجوم


وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پٹرول کی فراہمی میں مثبت کردار ادا کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ کسی دباؤ میں نہیں آئے گے کیوں کہ شہریوں کی جانوں کی حفاظت سب سے افضل اور مقدم ہے۔

خیال رہے *سانحہ احمد پور شرقیہ *  کے بعد اوگرا کی جانب سے آئل ٹینکرز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کچھ قواعد و ضوابط وضع کیے جسے ماننے سے انکار کرتے ہوئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دے دی جس کے بعد ملک بھر میں پٹرول کی سپلائی بند ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں