بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

مون گارڈن متاثرین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے، خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مون گارڈن فلیٹس کے متاثرین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے، فراڈ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

لاہور میں پراپرٹی ایکسپو کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مون گارڈن فلیٹس کے متاثرین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔

ریلوے فلیٹس کے مکینوں کی بے دخلی کے حق میں نہیں، عدالتی کارروائی کی جا رہی ہے، جنہوں نے فراڈ کیا، ان کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مون بلڈر کو پکڑا جائے یازمین بیچنے والے کو ، معاملہ دیکھا جارہا ہے ریلوے انتظامیہ نے ٹیم بھیجی ہے جو ریکارڈ کا جائزہ لے رہی ہے۔

مون گارڈن کی زمین ریلوے اور کے ڈی اے کی ہے 1988 میں ریلوے کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے زمین لیز پر دی۔ 53 ایکڑ زمین پاکستان ریلوے نے 13 لاکھ روپے لیز پر دی تھی۔

بلڈرز نے غیر قانونی طورپر فلیٹس تعمیر کیے لوگوں سے فراڈ کرنے والے اصل ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ایکسپو سے عوام کو جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے رہنمائی ملے گی۔ ایکسپو میں ریئل اسٹیٹ کےدرجنوں اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں