منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

عمران خان راہ فرار اختیار نہ کریں، خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم خود کو عدالت میں پیش کر رہے ہیں جب کہ عمران خان راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ ریلوے، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ہدف تنقیدس بنانے پر اپنا ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ پارٹی چندے کےنام پر فنڈ اکٹھا کر کےعیاشی کرنےکا حساب دینا پڑےگا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جب تحریکِ انصاف سے پارٹی فنڈز کی تفصیلات مانگیں تو عمران خان صاحب کو الیکشن کمیشن کے دائرے اختیار یاد آگیا اور ایک معزز ادارے کو متنازعہ بنانے کی کو شش کرنے لگے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے ریلوے نے کہا ہے کہ عمران خان گھبراہٹ میں الیکشن کمیشن کے پوچھے گئے سوالوں کو پاناما کیس سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ فنڈنگ کیس پاناماکیس سے بھی پہلےکا زیر سماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےخود کوعدالت کےسامنے پیش کیا اور میاں صاحب تیسری بار اپنی اور اپنے اہل خانہ کا حساب دے رہے ہیں جب کہ عمران خان پہلی ہی باری میں راہ فرار اختیار کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی پارٹی کے فنڈز کے معاملات درست ہیں اور ان میں کوئی غیرقانونی عمل شامل نہیں تو آپ بھاگ کیوں رہے ہیں الیکشن کمیشن کا سامنا کریں۔

انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے پارٹی فنڈز کا حساب دیا جاتا تحریک انصاف الیکشن کمیشن کو متنازعہ کرنے لگی ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے بلکہ اداروں پر الزام تراشی، جھوٹ، اور گالم گلوچ عمران خان کی سیاست کاحصہ ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے عمران خان قوم سےمعافی مانگیں اور اداروں پر دباؤ ڈالنے جیسے قبیح عمل سے باز آجائیں کیوں یہ نہ صرف ملک و قوم کے حق میں بہتر نہیں بلکہ یہ آپ کی سیاست کے لیے بھی زہر قاتل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں