تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

خضدار: آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردی کی مذموم کارروائی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق آزادی چوک پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے علاقے کو سیل کردیا اور جائے حادثے پر ہر قسم کی ٹریفک بند کردی گئی، شواہد اکھٹے کرنے کے لئے تمام انتظامی افسران موقع پر موجود ہیں۔Imageواضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی کوئٹہ کے دکانی باباچوک پر اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں ایک نوجوان جان بحق اور چودہ افراد زخمی ہوے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا لانگو نے خضدار بم دھماکے کی مذ مت کرتے ہوے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بےگناہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانیوالے رعایت کےمستحق نہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو ہرصورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے، دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائے۔

Comments

- Advertisement -