جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

خضدار میں فورسز کی کارروائی، خواتین کے لباس میں فرار ہونے والے 4 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے لباس میں فرار ہونے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

خواتین کے لباس میں فرار کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا کوئٹہ میں کامیاب آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی موجودگی پر موثر کارراوئی کی، علاقے میں ممکنہ دہششت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، قوم کے تعاون سے دہشت گرد عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس سے قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے غزا بند کے علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اس دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل ہوگئے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں