تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خضدار سے برآمد بارودی مواد سے کتنے بم بنائے جاسکتے تھے؟ بڑا انکشاف

کوئٹہ: لیویز فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ان کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں لیویز فورس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے، زاوہ پوسٹ پر ایک گاڑی سے 88 کلو بارودی موادبرآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی سی خضدار ولی محمد بڑی کے مطابق برآمد سامان میں وائر، ٹائمر بھی شامل ہیں، قبضے میں لیا گیا مواد تین سو سے زائد بم بنانے میں استعمال ہوسکتاتھا، لیویز فورسز کی جانب سے قبضے میں لئے گئے بارودی مواد کو سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جائے گا۔

اس سے قبل پچیس دسمبر کو سوات پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نےباجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دوگاڑیاں اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے، ملزمان کو گرفتاری کے بعد ان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اٹھارہ دسمبر کو سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ نے مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 4 ملزمان گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف صوابی میں اسٹیل ملز میں کام کرنے والےغیر ملکی تھے، دہشتگردوں کے ہائی اسکول شاہ ڈھنڈ بابا اور نہر چوک بھی ٹارگٹ تھے اس کے علاوہ دہشتگردوں کا پشاور میں مسجد کو بھی ٹارگٹ بنانےکا منصوبہ تھا۔

اٹھارہ دسمبر کو ہی سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ کی حدود میں خفیہ اطلاعات پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاردہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ذاکرآفریدی بھی شامل تھا، دہشتگردوں کےقبضےسے تین خودکش جیکٹ، چھ دیسی ساختہ بم برآمد اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -