جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (17 ستمبر 2025): بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 ستمبر کی رات بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران مؤثر طریقے سے شرپسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ دہشتگرد کو ختم کرنے کیلیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

’سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پُرعزم ہیں اور دہشتگردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گی۔‘

10 سے 13 ستمبر کے دوران خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 35 خارجی دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ بہادری سے لڑے ہوئے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کے دوران 22 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 13 خارجی دہشتگردوں کو مارا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں وطن کے 12 سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ہلاک خارجی دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمدکی گئیں، ہلاک شر پسند دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں