اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

خضدار میں پروجیکٹ منیجر سمیت 3 اغوا، بارکھان میں اغوا ڈی ایس پی قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (29 جولائی 2026): بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایمرجنسی فلڈ اسسٹنس پروجیکٹ منیجر سمیت 3 افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے، جب کہ بارکھان میں اغوا ڈی ایس پی کو قتل کر دیا گیا۔

خضدار میں ایمرجنسی فلڈ اسسٹنس کے پروجیکٹ مینجر کو تین ساتھیوں سمیت اغوا کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد آفتاب منگی، سعید اللہ، عبداللہ سولنگی اور محی الدین کو گاڑی سمیت اغوا کر کے لے گئے۔

واقعے کے بعد متعلقہ کمپنی نے منصوبے پر کام بند کر دیا ہے، سیکیورٹی اداروں کی مدد سے مغویوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ نجی کمپنی کے اہلکار خضدار میں ایمرجنسی فلڈ اسسٹنس پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔

ادھر بلوچستان کے شہر بارکھان کھٹہ چوکی کے مقام سے ڈی ایس پی رکنی اور دو اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے اغوا کے چند گھنٹوں بعد مسلح افراد نے ڈی ایس پی مرید بگٹی کو شہید کر دیا، جب کہ مغوی دونوں اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں