منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار، شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی، دہشت گرد 3 چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں علاقے مین موجود تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کردیا ہے جبکہ فرار دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں