(30 ستمبر 2025): بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق زہری میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں اب تک 7 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ 10 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زہری کے پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی اطلاعات تھیں، دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا، بڑھتی دہشتگردی کے پیش نظر فورسز نے آپریشن کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی میں 17 خوارج ہلاک
انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن میں گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، ہلاک دہشتگردوں سے آئی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، دستی بم، گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔
سکیورٹی فورسز نے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب بڑی آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کیلیے پُرعزم ہیں۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


