تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی ،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کیلیے پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کیلیے پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تعیناتی جلد متوقع ہے تاہم وزیراعظم سیکریٹریٹ کو تاحال اس حوالے سے کوئی سمری موصول نہیں ہوئی ہے اور فی الحال اسوقت تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سمری آئے گی تو ڈوزیئر بھی اسی کے ساتھ آئے گا۔ میرا خیال ہے کل یا پرسوں تک سمری پر پیش رفت ہوجائے گی اور 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔

خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تقرری کے حوالے سے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ہے لیکن لگتا ہے کہ میڈیا کو جلدی ہے۔ سمری میں جو 5 یا 6 نام ہونگے تو ڈوزئیر بھی ان کے ساتھ ہی آئیں گے۔ انشا اللہ جلد تمام تر آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جائے گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ اتحادیوں کے ساتھ ہر تبادلہ خیال ہر سطح پر ہو رہا ہے۔ سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔ سینیئر موسٹ 5 یا 6 کے نام آجائیں گے تو ان ہی میں سے فائنل کیا جائے گا۔ پاک فوج کی لیڈر شپ کو ناموں پر اعتماد میں لے کر فیصلہ ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں اور ان سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے آرمی چیف کی تعیناتی: وزیراعظم ہاؤس کو افسران کے نام موصول

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ وزیراعظم ہاؤس کو نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتیوں سے متعلق سمری موصول ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -