تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے، سعد رفیق

وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے چار حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کو برداشت کریں۔

ن لیگی رہنما اور وزیر ریلوے سعد نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ اور عام انتخابات کے مطالبے کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم نے عمران کی غیر قانونی حکومت کو برداشت کیا۔ اب 4 حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کو برداشت کریں۔ ان کا جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کی بجائے استعفے منظور کراتے۔ یہ اگر صوبائی حکومتیں توڑ دیتے تو نئے انتخابات کا ماحول خود بخود بن جاتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انتشار کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ملک چلنے نہ دینا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -