تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

خیبرٹیچنگ اسپتال میں 6 افراد کی موت، اسپتال ڈائریکٹر سمیت 7 ملازمین معطل

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 6 افراد کی موت پر اسپتال ڈائریکٹر سمیت 7 ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 6 افراد کی موت پر بورڈ آف گورنرز نے آکسیجن کی عدم دستیابی کو انتظامی ناکامی قرار دیتے ہوئے اسپتال ڈائریکٹر سمیت 6 ملازمین کو معطل کردیا۔

صوبائی حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

کامران بنگش نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ پانچ دن بعد آئے گی ، ذمہ داروں کا تعین ہی نہیں ایکشن بھی واضح نظر آئے گا۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا گیا، نگہت اورکزئی نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ وزیر صحت کے ہاتھ میں آج استعفیٰ ہوگا۔

واضح رہے کہ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے چھ مریض جاں بحق ہو گئے تھے، ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ آکسیجن ٹینکر راولپنڈی سے لائے جاتے ہیں، ناگزیر وجوہ سے سلنڈر سپلائی میں تاخیر ہوئی، جس کے باعث چند مریض انتقال کر گئے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 3 سے 4 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن پلانٹ میں آکسیجن بروقت کیوں موجود نہیں تھا، اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بی او سی نامی کمپنی آکسیجن سلنڈر سپلائی کرتی ہے، سپلائی میں تاخیر کی وجہ سے سانحہ رونما ہوا۔

Comments

- Advertisement -