جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

خیبرایجنسی: دہشتگردوں کی فائرنگ، نائب صوبیداراظہرعلی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کی سرحد پار سے کارروائیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان اظہرعلی شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرحد پار سے دہشتگردی تا حال جاری ہے، جس سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وطن کی حفاظت کرنے والے صوبیدار اظہرعلی شہید کی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔

جس کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں افغانستان سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ ارسلان نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔


مزید پڑھیں: شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک


وزیراعظم اور مختلف سیاسی رہنما لیفٹیننٹ ارسلان کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے اور وطن پر جان نثار کرنیوالے شہید ارسلان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں