خیبرایجنسی :جمرود میں لائن آفیسر کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں خاصہ فورس کے اہلکار سمیت تین افرادجاں بحق اور چھپن زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس کے باہر بم دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 56 زخمی ہوگئے ہیں۔
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں باب خیبر کے قریب واقع پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس کے باہر دھماکا اس وقت ہوا جب پولیٹیکل لائن افیسر اپنی گاڑی میں نکل رہے تھے تاہم وہ اس دھماکے میں محفوظ رہے۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویش ناک ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار فورس کے 2 اہلکار اور ایک راگیر شامل ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا۔