The news is by your side.

Advertisement

خیبر: ٹریفک حادثے نے 5 زندگیوں کا خاتمہ کردیا

خیبر: صوبہ خیبر پختونخواہ میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ خیبر کے علاقے میں باڑہ اکاخیل کے قریب پیش آیا، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دو روز قبل ایبٹ آباد میں گاڑی بانڈی میرہ سے حویلیاں جانے والی جیپ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 خواتین اور 7 بچے جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایبٹ آباد میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، 6 خواتین سمیت7 جاں بحق

ذرائع کے مطابق جیپ میں 13 خواتین ، بچہ اور ایک ڈرائیور سوار تھے، حادثہ کرلہ ہرنو کے مقام پر پیش آیا، جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گری، حادثے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ پانچ افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں