پشاور (8 نومبر 2025): خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ تھانہ باڑہ ملک دین خیل کے علاقے میں گھر میں دستی بم پھٹ گیا جس کے باعث باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دستی بموں اور گولیوں سے بھرا بیگ برآمد
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت دولت میر، ہارون اور رحمت اللہ کے ناموں سے ہوئی، زخمی افراد کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


