تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی

کراچی: قوم ڈہرکی اور گھوٹکی کے درمیان سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کےدلخراش حادثے میں سنبھل نہ پائی تھی کہ ایک اور ٹرین حادثہ رونما ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والے خیبر میل کی ایک بوگی گدو اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی، تاہم مسافر ٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔

خیبر میل کی بوگی پٹری سے اترنے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوئی اور مسافر سخت گرمی میں پریشان رہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریک کے بوسیدہ ہونے کے باعث بوگیاں پٹری سے اتر جاتی ہے۔

دوسری جانب گدو اسٹیشن کےنزدیک خیبرمیل کی بوگی کاپٹری سےاترنےکے واقعے کے بعد پنجاب سےکراچی جانےوالی تیزگام ایکسپریس تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈہرکی ٹرین حادثے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ دو روز قبل گھوٹکی کے قریب کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈی ریل ہوکر ڈاؤن ٹریک پر جا گری تھی جس کے فوری بعد ڈاؤن ٹریک پر آنے والی سرسید ایکسپریس ان بوگیوں سے جا ٹکرائی۔

دلخراش حادثے میں کسمن بچوں اور خواتین سمیت 62 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -