پشاور (24 جنوری 2026): خیبرپختونخوا کے صحافیوں میں گورنر ہاؤس پشاور میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کی صحافتی برادری میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے 22 صحافیوں میں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز تقسیم کیے۔
بیورو چیف اے آر وائی نیوز ضیا الحق کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، خیبرپختونخوا کے صحافیوں کو یہ ایوارڈز بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک کی جانب سے دیے گئے۔
ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض، جنرل سیکریٹری پشاور پریس کلب عالمگیر خان، شمیم شاہد، کاشف الدین، ذوالفقار علی شاہ، بخت زادہ یوسفزئی، فرزانہ، ظاہر شاہ، فرید اللہ خان، شاہد حمید، خالد خشگی، امجد علی خان، یاسین قریشی، ارشد عزیز ملک، نوید عالم، سیف السلام، فاروق فراق، وسیم احمد شاہ، فرمان اللہ جان، بلال احمد، اور شہزاد احمد شامل تھے۔
گورنر کے پی نے ایوارڈز حاصل کرنے والے صحافیوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ صوبہ کے صحافیوں کو ایواردز ان کی پیشہ ورانہ صحافتی خدمات کا اعتراف ہے، صحافی انتہائی کٹھن حالات میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا صوبائی سطح پر گورنر ہاؤس کی جانب سے بھی صوبہ بھر کے صحافیوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے، صحافیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، ہم سب نے مل کر اس صوبے کا مثبت اور باصلاحیت امیج دنیا میں متعارف کرانا ہے۔



