پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن کے سبب یکم جون سے صوبے کی جامعات میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران صوبائی حکومت نے جامعات کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرنے کی ہدایات کردیں۔
جامعات میں آن لائن تدریس کا عمل کل بروز پیر یکم جون سے شروع ہوگا، اس متعلق اساتذہ و طلبہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
آن لائن کلاسز کے پیش نظر یونیورسٹیز کے اہم اسٹاف کو حاضر ہونےکی ہدایت کی گئی ہے، اسلامیہ کالج، پشاور، صوابی اور ہزارہ یونیورسٹی و دیگر اسٹاف کیلئے جامعات کھولی جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام جامعات میں کورونا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جامعات میں آن لائن کلاسزکافیصلہ طلبہ کاوقت ضائع ہونےسےبچانےکیلئےکیا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے قریباً دو ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، اسکولز اور انٹر کے طلبہ کو پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ جامعات کے طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز شروع کی جارہی ہیں۔