The news is by your side.

Advertisement

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں کیلئے ایس او پیز جاری کردیں

پشاور : محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طالبعلم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کلاس کو 14 روز چھٹی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے اسکولوں میں تدریسی علم دوبارہ بحال کرنے کے اعلان کے بعد ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں، جس پر اسکول مالکان و انتظامیہ کو عمل درآمد ضروری ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ اسکول کے گیٹ پر بخار چیک کرنے کا انتظام کیا جائے گا اور اگر کسی طالب علم۔ استاد یا عملے کا زیادہ درجہ حرارت زیادہ ہوتو اسے اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ اور اساتذہ کےلیے ماسک پہننا لازمی ہوگا اور اسکول میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کی جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق اسکول میں اسمبلی اور مجمع لگانے سے اجتناب کیا جائے اور کرونا کی علامات والے طلبہ کو سات دن چھٹی دی جائے گی جبکہ کرونا مثبت آنے پر پوری کلاس کو 14 دن کی چھٹی دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 15 ستمبر سے اسکولز کھولنے کا فیصلہ کرلیا

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ طلباء ایک ہی برتن میں ساتھ کھانے سے گریز کریں اور طلبہ کو گھر سے کھانا لانے کی ترغیب دی جائے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 15 ستمبر سے اسکولوں میں تدریسی عمل بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں