The news is by your side.

Advertisement

خیبرپختونخوا حکومت کا 25 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے صوبے میں جلد اسمارٹ اسکول سسٹم متعارف کروانے اور 25 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم نے کہا کہ رواں سال 5 لاکھ سےزیادہ طلبا کو فرنیچر فراہم کیا جائے گا، نئےتعلیمی سال سےاسکولز میں فرنیچر،اساتذہ دستیاب ہوں گے۔

وزیرتعلیم خیبرپختونخوا نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کےخاتمےکیلئے 25ہزاراساتذہ بھرتی کئےجارہے ہیں اسکول بیگزکےاضافی وزن سےچھٹکارے کیلئے بل پاس کرایاگیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئےاقدامات کئےجارہےہیں، جلداسمارٹ اسکول سسٹم متعارف کروارہےہیں۔

وزیرتعلیم کے پی نے بتایا کہ نقل کے خاتمے کیلئے امتحانی ہالز میں کیمروں کی تنصیب لازمی ہوگی، تعلیمی بورڈز میں ای ٹینڈرنگ،ای آکشن کانظام ہوگا جب کہ تعلیمی بورڈزمیں اسٹوڈنٹس فیسلی ٹیشن سینٹرزقائم کیےجارہےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں