اسلام آباد: خیبرپختونخوا حکومت نے آئی جی پولیس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی تبدیلی کیلئے صوبائی حکومت نے وفاق سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور نئے آئی جی کی تعیناتی کیلئے کےپی حکومت کا ارسال کردہ پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہو گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے نئے آئی جی کے لیے 3 افسران کے نام ارسال کیے ہیں جن میں محمد علی باباخیل، سعید خان وزیر اور عباس احسن شامل ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمری تیار کر کے منظوری کیلئے وزیراعظم آفس کو بھیجےگی اور وزیراعظم کی منظوری کی صورت میں آئی جی خیبرپختونخوا تبادلہ ممکن ہو گا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں آئی جی خیبرپختونخوا کا تبادلہ ہو گا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جاری کرے گی۔


