پیر, جون 8, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا حکومت کا گندم خریداری سے متعلق بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: مشیر خزانہ مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا حکومت کے گندم پریکیورمنٹ سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کےپی حکومت 20مئی سے 2لاکھ 25ہزار ٹن گندم براہ راست زمینداروں سے خریدنے جا رہی ہے، صوبائی حکومت اپنے وسائل سے 3500روپے فی من کے حساب سے گندم خریداری کرے گی۔

مشیر خزانہ کے مطابق زمینداروں کو گندم کی قیمت مال کی سپلائی کے بعد 24گھنٹے کے اندر ادا کی جائے گی، گندم خریداری کے دوران پنجاب حکومت نے راستے بند کیے تو آرٹیکل151کی خلاف ورزی ہو گی اگر گندم خریداری کے دوران پنجاب حکومت نے راستے بند کیے تو کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے راستے بند کیے تو کےپی حکومت وفاق سے گندم درآمد کرنے کی اجازت طلب کرے گی اور خیبر پختونخوا حکومت اپنے تمام سرکاری گودام 100فیصد گندم سے بھرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں