خیبرپختونخواحکومت نے ضم اضلاع کےکالجوں کی ٹرانسپورٹ کیلئے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری کالجوں کو 45 وین فراہم کر دیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے گاڑیوں کی چابیاں پرنسپلز کےحوالےکیں۔ اگلے مرحلےمیں ان سرکاری کالجوں کو بسیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
گاڑیاں 15گرلز، 24بوائز اور 6 کامرس کالجوں کو دی گئی ہیں۔ ضم اضلاع میں نئےقائم کیےگئےکالجوں کوبھی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ کالجوں کوٹرانسپورٹ فراہمی منصوبےپر1.18ارب روپےلاگت آئےگی۔
ضم اضلاع کے سرکاری کالجوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کےلئے خیبر پختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام…..
ضم اضلاع کے کالجوں کو 45 ہائی ایس گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا @IMMahmoodKhan نے کالجوں کے پرنسپلز کو گاڑیوں کی چابیاں حوالے کر دیں @kamrankbangash pic.twitter.com/y9hcfBW2ll
— KP News (@KPNewsUpdates) March 9, 2022
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ اس اقدام سے طلبہ و تدریسی عملےکوٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی اضلاع کے کالجوں کی تدریسی سرگرمیوں میں خاطرخواہ بہتری آئےگی، پائیداربنیادوں اورتیزترقی کیلئےالگ سے10سالہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع میں شعبہ اعلیٰ تعلیم کیلئے17ارب مالیت کےمنصوبے رکھےہیں ضم اضلاع میں آئندہ تعلیمی سال سے مزید 10 کالجز کو فعال کیا جائےگا اگلےبجٹ میں شعبہ اعلیٰ تعلیم کےبجٹ میں مزید اضافہ کریں گےنئےضم شدہ اضلاع میں یونیورسٹیاں قائم کریں گے۔