The news is by your side.

Advertisement

وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمدخان نے استعفیٰ دے دیا

ووٹ بیچنے والے ارکان کے خلاف وزیراعظم کی جانب سے ایکشن لیے جانے کے بعد وزیر قانون ‏خیبر پختونخوا سلطان محمدخان نے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعظم کی ہدایات پر وزیراعلیٰ کے پی نےسلطان محمد خان سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ سلطان ‏محمدخان کے اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفیٰ ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں ووٹ بیچنے والے موجودہ وزیر قانون کے پی سلطان محمدخان ‏کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔

ووٹ بیچنے والے رکن کے خلاف وزیراعظم کا ایکشن

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاملےکی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ 2018 میں ووٹ ‏بیچنےوالوں میں کے پی کے موجودہ وزیرقانون سلطان محمدخان شامل تھے۔

سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے، سال ‏‏2018 کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلاکرنوٹوں کے انبارلگا کرخریدا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں