The news is by your side.

Advertisement

خیبرپختونخوا: فلاحی اداروں کی رجسٹریشن سے متعلق احکامات جاری

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں فلاحی اداروں کی رجسٹریشن سے متعلق احکامات جاری کردیے، چھ ماہ کے اندر اندر رجسٹریشن کرانے پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے رجسٹریشن کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام فلاحی ادارے 6 ماہ میں اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں، ادارے 180 دن میں رجسٹریشن کے پابند ہیں۔

فلاحی ایکٹ 2019 کے تحت ادارے 180 دن میں رجسٹریشن کے پابند ہیں۔ اعلامیہ تمام انتظامی امور کے سربراہان کو جاری کیا گیا ہے، متعلقہ ادارے اعلامیے پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

جبکہ رواں سال جولائی میں پنجاب حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عطیات اکٹھا کرنے والے فلاحی اداروں کی رجسٹریشن کا کام شروع کیا تھا اس دوران بڑے بڑے فلاحی ادارے رجسٹرڈ ہوئے۔

اسی طرح کے اقدامات اب خیبرپختونخوا میں بھی اٹھائے گئے ہیں، فلاحی اداروں کی رجسٹریشن کے ذریعے حکومت کو فلاحی کام کرنے والی تنظیموں کے مسائل حل کرنے میں بھی آسانی میسر آئے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں