جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور(19 اکتوبر 2025): خیبرپختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ایلیٹ فورس میں شامل اسنائپر اسکواڈ کو دہشتگردی کے حملوں کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے، اسکواڈ کو جدید تربیت، جدید ترین اسلحہ اور تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس کیا گیا ہے۔

سنٹرل پولیس آفس کا بتانا ہے کہ اسکواڈ کو جدید تربیت اور جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے، اسنائپر اسکواڈ کو پہاڑی وادیوں، سرحدی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں تعینات کیا جائیگا۔

سنٹرل پولیس آفس کے مطابق ہر اسکواڈ 10 اہلکاروں پر مشتمل ہوگا، اسکواڈ کو دور فاصلے پر موجود چھپے ہوئے دشمن کو ہلاک کرنےکی تربیت دی گئی ہے، ابتدائی طور پر اسکواڈ جنوبی اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔

سنٹرل پولیس آفس کا مزید بتانا ہے کہ سردی کے موسم میں اسکواڈ کو جدید تھرمل امیجنگ ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی، ایلیٹ فورس کے اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی جدید اسنائپر ٹریننگ دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں