پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا؛ پی ٹی آئی کے سینیٹ ٹکٹوں میں ردوبدل کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے سینیٹ ٹکٹوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ فیصل سلیم سے ٹکٹ واپس لے کر ‏لیاقت ترکئی کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی اللہ خٹک سے بھی ٹکٹ واپس لیا جارہا ہے جب کہ وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل انچارج ‏دلروزخان کو ٹکٹ دیے جانےکا امکان ہے۔ دلروز خان نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کاغذات جمع کرادیئے۔

پنجاب سے پی ٹی آئی کےعون چوہدری نے جنرل نشست کیلئےپارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا۔ عون چوہدری نےپارٹی ‏ٹکٹ آراو،الیکشن کمشنرپنجاب غلام اسرار کوجمع کرایا جب کہ فرحت شہزادی نے خواتین نشست پر کاغذات ‏نامزدگی جمع کروائے۔

- Advertisement -

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے دو بڑوں کے ذاتی اختلافات اور سیاسی رنجشیں ختم ہوگئیں۔ وزیر اعظم عمران ‏خان نےمحمود خان اور عاطف خان کی صلح کرادی۔ ‏

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور عاطف خان کےاختلافات ختم ہوگئے ہیں اور دونوں مل کر کام کرنے ‏کو بھی تیار ہیں۔ اختلافات ختم کرانےمیں گورنرشاہ فرمان اورگورنر عمران اسماعیل نےکردار ادا کیا۔ ‏

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آپ دونوں کا ورکنگ ریلیشن شپ آئیڈیل ہونا چاہئے، اختلافات ختم کرکے عوامی ‏خدمات پر توجہ مرکوز کریں، مل جل کر کام کرنے کے نتائج زیادہ بہترہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں