تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خیبرپختونخوا نے قائداعظم ٹرافی پھر جیت لی

قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کو شکست دے کر خیبرپختونخوا نےٹائٹل کا کامیابی سےدفاع کر لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز خیبرپختونخوا کے بولرز نے عمدہ ‏کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناردرن کو 169 سے ہرا دیا۔

ناردرن کی ٹیم 384 رنز کے تعاقب میں 214 رنز پر ڈھیر ہو گئی، محمدہریرہ57 اور فرحان ریاض49 ‏رنز بنا سکے۔ ساجدخان نے 5، افتخار اور وسیم جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا دوسری اننگز میں 265 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی اور ناردرن کو جیت کے لیے ‏‏384 رنز کا ہدف ملا تھا۔

پہلی اننگز میں افتخار احمد کی سنچری کی بدولت خیبر پختونوخواہ نے 374 رنز بنائے تھے. جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم 256 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی. حیدر علی 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے.

ناردرن کے مبصر خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی، اوپنر محمد حریرہ کو ایونٹ کا بہترین بیٹر جبکہ روحیل نزیر بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا. فائنل میں سنچری اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر خیبر پختونوخواہ کے کپتان افتخار احمد کو پلیئر آف دی فائنل جبکہ علی عثمان کو بہترین باؤلر کا انعام دیا گیا.

ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے جبکہ رنرزاپ کو پچاس لاکھ روپے کا انعام دیا گیا.

اس کامیابی کے ساتھ خیبرپختونخوا نے ڈومیسٹک میں مسلسل5 واں ٹائٹل جیت لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -