The news is by your side.

Advertisement

مریم نواز کا اے آر وائی نیوز کے ساتھ رویہ آزادی اظہار سلب کرنے کے مترادف ہے،خیبر یونین آف جرنلسٹس

پشاور : خیبر یونین آف جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ مریم نوازکا اے آر وائی نیوز کے ساتھ رویہ آزادی اظہار سلب کرنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری عمران یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کا اے آر وائی نیوز کیساتھ رویہ قابل افسوس ہے، مریم نوازکا رویہ آزادی اظہار سلب کرنے کے مترادف ہے۔

کےایچ یوجے کا کہنا تھا کہ اےآر وائی نیوز کا لوگو ہٹانا اور منفی ریمارکس دینا عکاس ہے کہ وہ تنقید سے خوفزدہ ہے ، یہ طرز عمل جمہوریت کے تصور اور مہذب معاشرے کے اقدار کے منافی ہے۔

جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مریم نوازکی بیان بازی،طرزعمل آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے، ان کا طرز عمل چینل کے ورکرز کا روزگار خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

عمران یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے رویہ ترک نہ کیا توسخت مؤقف اختیار کیا جائے گا۔

جنرل سیکریٹری خیبریونین آف جرنلسٹس نے اے آر وائی نیوز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں