تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘کنگلے’ ڈاکو نے ریزگاری بھی سمیٹ لی (شرمناک فوٹیج سامنے آ گئی)

کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں ایک ڈکیتی کے دوران ‘کنگلے’ ڈاکوؤں نے ریزگاری بھی نہیں چھوڑی، اور سکے سمیٹ کر بھاگ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ڈاکو راج برقرار ہے، اور کیماڑی پولیس لٹیروں کو لگام دینے میں ناکام نظر آ رہی ہے، آج پیر کی صبح سعید آباد سیکٹر فور ایف کے قریب دودھ کی ایک دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

صبح سویرے کی گئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لٹیرے نے دکان میں موجود ریزگاری بھی نظر انداز نہیں کی، خیال رہے کہ عام طور سے ڈکیتی کی وارداتوں میں صرف بڑے نوٹوں ہی پر ہاتھ صاف کیا جاتا ہے، لیکن اس واقعے سے ایسا لگتا ہے کہ لٹیرے ایک بھی ‘پیسا’ نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لٹیرے نے کاؤنٹر پھلانگ کر مِلک شاپ میں لوٹ مار کی، پہلے اس نے دکان دار کی اچھی طرح سے تلاشی لی، اور جیبوں سے رقم نکالی، پھر کاؤنٹر کی درازوں سے نقدی نکالی، اس کے بعد ایک بار پھر دکان دار کی تلاشی لی۔

فوٹیج کے مطابق جاتے جاتے ‘کنگلے’ ڈاکو کو سائیڈ ریک میں رکھے کھلے ڈبے بھی نظر آ گئے جن میں ریزگاری رکھی ہوئی تھی، اس نے جلدی میں انھیں بھی اٹھا لیا، ایک ڈبے سے ریزگاری کاؤنٹر پر گری، تو جلدی جلدی وہ سکے بھی اس نے ایک ایک کرکے اٹھائے، جب کہ اس دوران اس کا دوسرا ساتھی بھاگنے کے لیے اس کا منتظر تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کرنے والے لٹیرے نے چہرے کو ڈھاٹا باندھ کر چھپا رکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -