بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی کرینہ کپور پر گرتے گرتے بچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ایشا امبانی کے بیوٹی پروڈکٹ کی تقریب میں اداکارہ کیارا ایڈوانی، کرینہ کپور، ارجن کپور ودیگر اداکاروں نے شرکت کی۔
کیارا ایڈوانی، ارجن کپور سے مل کر الٹے قدموں پلٹ ہی رہی تھیں کہ وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور لڑ کھڑا گئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ کپور قریب ہی بیٹھی ہوئی تھیں اور کیارا ایڈوانی ان پر گرنے ہی والی تھیں کہ وہ سنبھل گئیں اور ارجن کپور نے بھی ان کا ہاتھ تھام لیا۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے کیارا ایڈوانی کی تعریف کی اور کہا کہ اس نے خوبصورتی سے خود کو سنبھالا ہے۔‘
دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے کیارا کے پیر کی فکر ہورہی ہے اور امید ہے کہ اس کا ٹخنہ ٹھیک ہوگا لگ ایسا رہا ہے کہ اسے تکلیف پہنچی ہے۔‘
کیارا ایڈوانی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں کبیر سنگھ، ستیا پریم کی کتھا، شیرشاہ، بھول بھلیا ٹو، ایم ایس دھونی ودیگر شامل ہیں، اداکارہ فلم ’وار ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جس میں ریتھک روشن اور جونیئر این ٹی آر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کیارا ایڈوانی تیلگو فلم ’گیم چینجر‘ میں بھی مرکزی کردار نبھائیں گی جس میں ان کے ہمراہ رام چرن شامل ہیں۔