بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے فلم ’ٹاکسک‘ سے 2500 کروڑ روپے کے سنگِ میل پر نظریں جمالی ہیں۔
کیارا ایڈوانی کا شمار بھارتی سنیما کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور انہوں نے کئی میگا ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اداکارہ اب یش کی فلم ’ٹاکسک‘ میں اپنے کردار کے ساتھ 2500 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایم ایس دھونی، کبیر سنگھ، گڈ نیوز اور بھول بھلیاں 2 جیسی کامیاب فلموں کی کمائی نے انہیں بہترین اداکارہ اور فلمسازوں کے لیے ایسا قابل بھروسہ نام بنا دیا ہے جو بھارت کے شائقین کو سنیما گھروں تک کھینچ لانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
’ٹاکسک‘ کے لیے 15 کروڑ روپے معاوضہ
افواہیں ہیں کہ کیارا نے فلم ’ٹاکسک‘ میں کام کرنے کے لیے 15 کروڑ روپے وصول کیے ہیں، یہ بھاری معاوضہ انہیں بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کرتا ہے جہاں وہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے برابر آگئی ہیں۔
’ٹاکسک‘ کا بے صبری سے انتظار
نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹاکسک‘ تقریباً 500 کروڑ روپے کے بھاری بجٹ سے بنائی گئی ہے۔
فلم میں ’کے جی ایف‘ کے مشہور اسٹار یش مرکزی کردار میں موجود ہیں جبکہ کیارا ایڈوانی ’نادیہ‘ کا کردار نبھارہی ہیں، دیگر کاسٹ میں نین تارا، تارا ستاریا اور رکمنی وسنت بھی شامل ہیں۔
سپر اسٹار یش کی ’ٹاکسک‘ 26 اگست 2026 کو دنیا بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


