بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نوبیاہتا جوڑے نے شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں سدھارتھ نے گولڈن رنگ کے لباس زیب تن کیا ہے جبکہ کیارا نے اسی مناسبت سے عروسی لباس کا انتخاب کیا۔
سدھارتھ مہوترا نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب ہماری پرمننٹ بُکنگ ہوگئی ہے، ہم اپنے آگے کے سفر کے لیے آپ کی محبت کے خواہاں ہیں۔
کیارا نے بھی شوہر کے ساتھ یہی تصاویر کیں اور کیپشن میں بھی انہی الفاظ کا انتخاب کیا۔
شوبز ستاروں کو مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔