اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

کیارا ایڈوانی نے بیٹی کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے بیٹی سرایاہ ملہوترا کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ کیارا ایڈوانی نے تصویر شیئر کی جس میں میگزین کے سرورق پر وہ خود موجود ہیں جبکہ بیٹی بھی ان کے پاس بیٹھی ہے۔

اداکارہ اپنی بیٹی سے کہتی ہیں کہ ’تم ماما کا میگزین پڑھنا چاہتی ہو، چلو دیکھتے ہیں ماما کہاں ہے۔اور پھر جیسے ہی صفحہ پلٹتا ہے، ننھے ہاتھ اور بچے کی خوشگوار آواز لمحہ بھر کے لیے اسکرین پر سنائی دیتی ہے۔

کیارا ایڈوانی نے بیٹی کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی

کیارا ایڈوانی نے اسٹوری کے ساتھ سادہ سا کیپشن لکھا کہ میں اور میری منی پیر کے دن میگزین پڑھنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حمل کے دوران 7 ماہ تک شوٹنگ جاری رکھی، جس کا علم صرف ان کے ہدایتکار اور پروڈیوسر کو تھا۔

کیارا ایڈوانی نے حمل کے دوران ’وار ٹو‘ کی شوٹنگ کی تھی جس میں انہوں نے ہریتھک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ مرکزی کردار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں