تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کیارا اور سدھارتھ کی شادی میں شرکت کرنیوالے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی

بالی وڈ کے اداکارہ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی میں  شرکت کرنے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ کئی ماہ سے خبریں زیر گردش ہیں کہ کیارا اور سدھارتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے لیکن اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی جب کہ بھارتی میڈیا پر بھی قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں شائع ہوتی رہیں۔

لیکن اب بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ اداکار جوڑی کی شادی کا وینیو اور مہمانوں کی لسٹ سامنے آچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی4 سے 6 فروری کے درمیان انڈیا کی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں ہو رہی ہے جس کے لیے مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔

ای ٹائمز کے مطابق شادی شاندار طریقے سے ہوگی، جس میں 100 سے 125 مہمان شرکت کریں گے، شادی میں دونوں اداکار  کی فیلمی کے ساتھ فلم انڈسٹری کے کچھ قریبی دوست شامل ہیں گے۔

سدھارتھ اور کیارا ایڈوانی کی شادی طے پاگئی

بھارت میڈیا کی اطلاعات کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی شادی میں کرن جوہر، منیش ملہوترا اور ایشا امبانی جیسی مشہور شخصیات شرکت کریں گے۔

ای ٹائمز  کے مطابق شادی کی تیاریوں کے لحاظ سے جیسلمیر کے ایک شاندار محل میں تقریباً 80 کمرے بک کرائے گئے ہیں، اس کے علاوہ مرسڈیز بینز اور بی ایم ڈبلیو سمیت تقریباً 70 کاریں بھی مہمانوں کو آنے جانے کے لیے بک کرائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیارا اور سدھارتھ آئندہ برس فروری کی 6 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

شادی کی تقریبات کا آغاز 4 فروری سے ہوگا، جب کہ 5 کو بھی کوئی تقریب منعقد کی جائے گی، جوڑے کی ہلدی، مہندی اور سنگیت کی تقریبات ہوں گی۔

ای ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور محافظوں کا ایک وفد کل 3 فروری کو جیسلمیر روانہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -